- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
تنگ نظربھارتی اپنے ہی کرکٹرزکے پیچھے پڑگئے
لاہور: تنگ نظربھارتی اپنے ہی کرکٹرزکے پیچھے پڑ گئے، شاہدآفریدی کے فلاحی کاموں کی تعریف کرنے والے ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ پر تنقید کے نشتر برسادیے، یوراج نے ہم وطنوں کی سوچ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیے جانے والے پیغام کا غلط مطلب نکالا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدانوں میں شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ میں برتری کیلیے جنگ بعض اوقات لفظی گولہ باری تک بھی پہنچ جاتی تھی،البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں یوراج نے پاکستانی اسٹاراور ان کی فاؤنڈیشن کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ کڑے امتحان کا وقت ہے، ہمیں محروم طبقوں کا خیال رکھنا ہوگا،یوراج نے عطیات دینے کے لیے ویب سائٹ کا لنک بھی شیئرکیا، انھوں نے اپنے طور پر تو بھلائی کا کام کیا لیکن تنگ نظر بھارتیوں نے آفریدی کے سابقہ بیانات کا حوالا دیتے ہوئے انھیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا، چند ایک نے کہا کہ بھارتی شہریوں کے مسائل چھوڑ کریوراج کا آفریدی اور ان کے ملک کی فکر کرنا حیران کن ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی کے نیک مقاصد کی حمایت کرنے والے ہربھجن سنگھ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا،اس صورتحال میں یوراج سنگھ نے ناقدین کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بحرانی صورتحال میں ضرورت مندوں کی مدد کیلیے دیے گئے بیان کو غلط رنگ دینے پر مجھے حیرت ہے، میری بات کا مقصد یہ تھا کہ ہمیں اپنے اپنے ملکوں کے عوام کیلیے رضاکارانہ جذبے سے کام کرنا چاہیے، کسی کی دل آزاری میرا مقصد نہیں تھا، میں ایک بھارتی ہوں اور ہمیشہ انسانیت کی قدر کرتا رہوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔