کیمبرج اسکول سسٹم کا امتحانات کے بغیر بچوں کو پاس کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2020
بچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی، کیمبرج انتظامیہ: فوٹو: فائل

بچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی، کیمبرج انتظامیہ: فوٹو: فائل

 کراچی: کیمبرج اسکول سسٹم نے بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کیمبرج اسکول سسٹم نے پرائیویٹ امیدواروں سمیت بچوں کو بغیرامتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔ بچوں کوکلاس ورک، اسائنمنٹس اوراداروں کے امتحانات کومدنظررکھ کرگریڈنگ کی ‏جائے گی جس کے لیے کیمبرج انتظامیہ نے اسکولزسے بچوں کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں سے اگلی جماعت میں ترقی دینے کے شواہد طلب کرلیے گئے، پرائیویٹ امیدواروں سے اسکولوں کے طلبہ والا طریقہ کاراختیارکیا جائے گا، کسی سینٹرمیں نہ پڑھنے والے طلبہ کے گریڈ کے وقت احتیاط برتی جائے گی، امیدواروں کے پچھلے اسکول سے ملے شواہد قابل قبول ہوں گے اوربچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔