جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 6 اپريل 2020
 انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آ نے تک مزید کارروائی کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آ نے تک مزید کارروائی کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹاد یا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بحران میں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین ہیں اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے اور 25 اپریل کو انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آ نےکے بعد ذمہ دران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں میں کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔