ٹیسٹ چیمپئن شپ کی طرح ون ڈے کوبھی دلچسپ بنائیں وارن کا مطالبہ

گزرتے وقت کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ کی دلکشی بھی کم ہوتی جارہی ہے، وارن


Sports Desk April 08, 2020
گزرتے وقت کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ کی دلکشی بھی کم ہوتی جارہی ہے، وارن

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی طرح ون ڈے انٹرنیشنل کو بھی ازسرنو مرتب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ کی دلکشی بھی کم ہوتی جارہی ہے، فروری میں کیویز سے تین ون ڈے کھیلنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ رواں برس یہ فارمیٹ زیادہ اہم نہیں ہوگا، مجھے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا تصور پسند آیا اور میں چاہتا ہوں کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کچھ اسی طرح کی دلچسپی لائی جائے، انھوں نے ون ڈے سیریز کو پانچ کے بجائے 3 میچز تک محدود کرنے کی تجویز کو بھی سراہا۔