میرے پرستارپاکستان ہی نہیں بھارت اوردیگر ممالک میں بھی ہیں‘وارث بیگ

کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ میں اب تک کسی بھی محاذ پر ناکام نہیں ہوا


INP December 03, 2013
کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ میں اب تک کسی بھی محاذ پر ناکام نہیں ہوا۔ فوٹو : فائل

گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ موسیقی کبھی ختم نہیں ہو سکتی'میرے پرستار صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ میں اب تک کسی بھی محاذ پر ناکام نہیں ہوا ہر جگہ مجھے عزت ملی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موسیقی کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں نئے لڑکے اور لڑکیاں آ رہے ہیں جو یقینا گلوکاری کے شعبہ میں ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔