- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
پی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار
لاہور: لیام لیونگ اسٹون نے کرکٹ کے معیار میں پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار دے دیا، انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ ملتان میں دوران میچزماحول ناقابل یقین تھا،30 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں 50 ہزار کے قریب تماشائی موجود رہے، کسی ایک ٹیم کیلیے نہیں، ہر اسٹروک اور وکٹ پر شور اٹھا، میں نے ایسا جوش و خروش دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹرلیونگ اسٹیون بگ بیش اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرچکے ہیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کرکٹ کے معیار میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا، دونوں ہم پلہ ہیں،پڑوسی ملکوں میں کرکٹرز اور شائقین اس کھیل پر دل و جان چھڑکتے ہیں،یہ بات دنیا کی کسی اور لیگ میں نظر نہیں آتی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے وینیوز بھی دیکھنے کا موقع ملا جہاں عوام ایک عرصے سے کرکٹ ایکشن کو ترس رہے تھے، ملتان میں ماحول ناقابل یقین تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 30 ہزار کے قریب ہوگی مگر میرا اندازہ ہے کہ وہاں 50 ہزار شائقین موجود تھے،انھوں نے کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ ہر اسٹروک اور وکٹ پر شور مچانے کے ساتھ ایک ایک لمحے کا بھرپور لطف اٹھایا،میں نے ایسا جوش و خروش دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں۔
آئندہ بھی پی ایس ایل میں شرکت کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دوں گا۔ یاد رہے کہ لیام لیونگ اسٹون ان 14 غیر ملکی کرکٹرز میں شامل تھے جو کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے خدشات محسوس کرتے ہوئے پی ایس ایل کا لیگ مرحلہ ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان سے روانہ ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔