بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کوترجیح قرار دیدیا

ہم فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر بھی اپنی ٹیم کیلیے زیادہ انٹرنیشنل میچز حاصل کرنے کی کوشش کرینگے،اکرم خان


Sports Desk December 03, 2013
ہم فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر بھی اپنی ٹیم کیلیے زیادہ انٹرنیشنل میچز حاصل کرنے کی کوشش کرینگے،اکرم خان

ISLAMABAD: بنگلہ دیش بورڈ کی کرکٹ آپریشن کمیٹی کے نئے سربراہ اکرم خان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے سے قبل پی سی بی نے ہم سے کافی تعاون کیا، اب ان کے ساتھ مختلف لیولز پر کرکٹ روابط بہتر بنانے اور دونوں بورڈز کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے،

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جانب بڑھنے سے قبل ہمیں دیگر2 ہمسایہ ممالک سری لنکا اور بھارت سے بھی اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا ہوگا، سابق چیف سلیکٹر اکرم خان نے کہاکہ ہم فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر بھی اپنی ٹیم کیلیے زیادہ انٹرنیشنل میچز حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔