وزیراعظم عمران خان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  بدھ 22 اپريل 2020
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل شوکت خانم لیب بھجوا دیا گیا ہے،ذرائع ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل شوکت خانم لیب بھجوا دیا گیا ہے،ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی جس میں ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے مطابق انہیں کورونا وائرس لاحق نہیں ہوا۔

مزید پڑھئے : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار

واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جس کے بعد وزیراعظم کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔