عامر لیاقت کے ساتھ دیکھیے ایکسپریس ٹی وی پر پیارا رمضان

جید علمائے کرام کا پینل دینی مسائل کے حل پر گفتگو کرے گا اور عوامی سوالات کے جواب دے گا۔


ویب ڈیسک April 23, 2020
جید علمائے کرام کا پینل دینی مسائل کے حل پر گفتگو کرے گا اور عوامی سوالات کے جواب دے گا۔

ایکسپریس ٹی وی پر اس بار آپ معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن 'پیارا رمضان' دیکھ سکیں گے، جس میں ان کے ساتھ ملک کے مایہ ناز نعت خواں اور ثنا خواں موجود ہوں گے، جو اپنے مخصوص سحر انگیز انداز میں اپنے کلام سے لوگوں کے دلوں کو گرمائیں گے۔

اس پروگرام میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال، اس میں دین ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داریوں پر گفتگو کی جائے گی۔ جید علمائے کرام کا پینل دینی مسائل کے حل پر گفتگو کرے گا اور عوامی سوالات کے جواب دے گا۔



رمضان ٹرانسمیشن میں کچن سیگمنٹ بھی ہوگا جس میں عامر لیاقت روزانہ منفرد ڈشز تیار کریں گے۔ اس کے علاوہ عوامی معلومات کے لیے مزید دیگر سیگمنٹس بھی ہوں گے جن میں عوام کو معلومات کے ساتھ ساتھ تفریح بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ براہ راست ٹرانسمیشن سحری کے اوقات میں دو بجے شب سے علی الصباح تک جاری رہے گی۔ افطار ٹرانسمیشن دوپہر 2 بجے سے نماز مغرب تک ہوگی۔

عوام اپنے سوالات ایکسپریس ٹی وی کے فیس بک پیج پر ارسال کرسکتے ہیں اور ٹرانسمیشن ایکسپریس ٹی وی کی ویب سائٹ express entertainment.tv/live پر بھی براہ راست دیکھ سکیں گے۔

مقبول خبریں