پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی سفارش

صوبے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے لوگ گھروں سے باہر نکلے اور کیسز میں اضافہ ہوا


ویب ڈیسک April 23, 2020
صوبے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے لوگ گھروں سے باہر نکلے اور کیسز میں اضافہ ہوا

پنجاب حکومت کو کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش کردی گئی۔

پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان، سیکرٹری داخلہ مومن آغا اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کو صوبے میں مزید 1 ہفتہ بڑھانے کی سفارش کردی گئی۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں لاک ڈائون بڑھنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا اور نرمی کرنے سے عوام گھروں سے باہر نکل آئی۔

چینی ماہرین نے حکومتی کمیٹی کو مزید 2ماہ تک اسمارٹ لاک ڈائون بڑھانے کی سفارش کی جبکہ پنجاب کے تمام کمشنرز نے لاک ڈائون کو مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز دی۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کو 26 اپریل سے ایک ہفتے کے لئے بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

مقبول خبریں