
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے، اب انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی،لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے۔اب انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے،لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ عمران خان چھپانے پر نہیں قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں۔@ImranKhanPTI #PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 27, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان چھپانے پر نہیں قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں، حکومت نے ایسی تحقیقات کرائی ہے جس میں اپنے لوگوں پر سوال اٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب کیا ایسی جرات پہلے کسی حکومت نے دکھائی ہے، یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرزِ حکومت کی علامت ہے، سابقہ ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی ہے۔