پنجاب دیہی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 15ملین ڈالر قرض کا معاہدہ

ارشاد انصاری  بدھ 29 اپريل 2020
اس کے دائرہ کارمیں بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، راولپنڈی اور سرگودھاشامل ہیں۔ فوٹو:فائل

اس کے دائرہ کارمیں بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، راولپنڈی اور سرگودھاشامل ہیں۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پنجاب دیہی ترقیاتی منصوبوں کے لیے رعایتی شرح پر 15 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب دیہی ترقیاتی پروگرام کے لیے فوکل ایجنسی ہے جو31 اکتوبر 2022 ء تک یہ پروگرام مکمل کرے گی۔اس کے دائرہ کارمیں بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، راولپنڈی اور سرگودھاشامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔