کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

ویب ڈیسک  پير 4 مئ 2020
جموں وکشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، پاکستان (فوٹو: فائل)

جموں وکشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، پاکستان (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی تبصرے پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار سے کہا گیا کہ گلگت بلستان پر بھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور بھارت کے اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری بھی جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔