سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کوغلط قرار دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 8 مئ 2020
 نہ جانے نوید الحسن نے یہ تاثر کہاں سے پیدا کرلیا، سعید اجمل: فوٹو: فائل

نہ جانے نوید الحسن نے یہ تاثر کہاں سے پیدا کرلیا، سعید اجمل: فوٹو: فائل

 لاہور:  سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کو غلط قرار دے دیا، سابق پیسر نے کہا تھا کہ کھلاڑی یونس خان کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے۔

اس لیے 2009 میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ’’پاک پیشن‘‘ ویب سائٹ کو انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں اس سیریز میں خود بھی ٹیم کا حصہ تھا، تمام کھلاڑیوں نے جیت کے لیے پورا زور لگایا۔

نہ جانے نوید الحسن نے یہ تاثر کہاں سے پیدا کرلیا، بہرحال یونس خان جارح مزاج کپتان تھے، جنوبی افریقہ سے سیریز کے بعد کھلاڑیوں نے پی سی بی سے ان کے رویے کی شکایت کی تھی، مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا کہ کسی ایک پلیئر نے بھی جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔