ایف بی آر افسروں کا اثاثوں کی تفصیل فراہم نہ کرنے کا انکشاف

ارشاد انصاری  جمعرات 14 مئ 2020
 ان لینڈ ریونیو سروس کے 14 ، کسٹمز سروس کے 5 افسروں کو 15 مئی تک مہلت

ان لینڈ ریونیو سروس کے 14 ، کسٹمز سروس کے 5 افسروں کو 15 مئی تک مہلت

 اسلام آباد: ایف بی آرکے اپنے اداروں کے ڈیڑھ درجن سے زائد ایڈیشنل کمشنرز ان لینڈ ریونیو،ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس و ڈپٹی کلکٹرز اورسیکرٹریز کا گذشتہ چار تا پانچ سال کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر نے پچھلے چار تا پانچ سال کے اپنے اور بیوی، بچوں کے اثاثے جمع نہ کرانے والے افسروں کو 15 مئی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی مہلت دیدی ہے، ایف بی آر نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے افسروں کی فہرست فیلڈ فارمشنز کو بھجوادی ہے، ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب فہرست کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 14 جبکہ پاکستان کسٹمز سروس کے 5 افسروں نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔