کوئٹہ میں گندگی کی وجہ سے ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 مئ 2020
صفائی اور اسپرے كا كام تیز كیا جائے تاكہ موذی بیماری سے بچا جا سکے، شہریوں کا مطالبہ . فوٹو : فائل

صفائی اور اسپرے كا كام تیز كیا جائے تاكہ موذی بیماری سے بچا جا سکے، شہریوں کا مطالبہ . فوٹو : فائل

کوئٹہ: كوئٹہ میں گندگی اور مچھروں كی بہتات كی وجہ سے ٹائیفائیڈ نے لوگوں كو جكڑلیا۔

کوئٹہ میں حالیہ بارشوں كے بعد گندگی کی وجہ سے مچھروں كی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہری ٹائیفائیڈ اور دوسری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور پرائیویٹ كلینكس كا رخ کر رہے ہیں۔

شہریوں كا كہنا ہے كہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور اسپرے كا كام جاری ہے تاہم اسپرے كے كام كو تیز كیا جائے تاکہ اس موذی بیماری سے بچا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔