رمضان میں 1368 ناجائزمنافع خوروں پر64 لاکھ روپے جرمانہ

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 16 مئ 2020
کمشنرکی جانب سے رپورٹ  پیش،عدالت نے ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت ۔  فوٹو : فائل

کمشنرکی جانب سے رپورٹ پیش،عدالت نے ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

کراچی: ہائی کورٹ نے رمضان میں منافع خوری کرنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

بینچ کے روبرورمضان میں منافع خوری کرنے والوں کیخلاف سماعت ہوئی،کمشنرکی جانب سے تفصیلی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کردی،رپورٹ کے مطابق یکم رمضان سے 19 رمضان تک کراچی میں 1368  ناجائزمنافع خوروں پر 64 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،ضلع جنوبی میں 324 منافع خوروں پر 21 لاکھ 52 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع شرقی میں 156 ناجائز منافع خوروں پر 9 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع غربی میں 260  دکانداروں پر 4 لاکھ 12 ہزار روپے زائد جرمانہ عائد کیا گیا،ضلع وسطی میں 329 ناجائزمنافع خوروں پر 13 لاکھ 83 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا، ملیر میں 114 پر 1 لاکھ 13 ہزار روپے جبکہ کورنگی میں 185 افراد پر 14 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ، عدالت نے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔