- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
حلیمہ سلطان پاکستان آکر مداحوں سے ملنے کیلئے پرجوش
کراچی: ترکی کے مشہور ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) نے پاکستانیوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔
اسلامی تاریخ اور فتوحات پر مبنی ترک ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘ جسے ’’ارطغرل غازی‘‘ بھی کہا جاتا ہے نے پہلی ہی قسط سے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اچھی کہانی اور باپردہ عورت دیکھنا چاہتے ہیں، صاحبہ ریمبو
جہاں پاکستانی شائقین ڈرامے کی کہانی کو پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں انجن التان (ارطغرل غازی) اور اسریٰ بلجک(حلیمہ سلطان) کے تو دیوانے ہوگئے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک پہنچ گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر ارطغرل اور حلیمہ کے پاکستانی مداح مسلسل دونوں سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان نے جب پریانکا چوپڑا کو سبق سیکھایا
سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی مداح کی جانب سے اسریٰ بلجک کو کیے گئے پیغام کے چند اسکرین شاٹس گردش کررہے ہیں جس میں مداح اسریٰ کو کہتے نظر آرہے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم آپ ہمارا پیغام دیکھیں گی یا نہیں لیکن ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘ پاکستان میں بہت مقبول ہورہا ہے اس ڈرامے نے یہاں مقبولیت کے ریکارڈ تور دئیے ہیں اور پاکستان میں آپ کے لاکھوں مداح بن گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آپ کو ڈھیر سارا پیار۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ارطغرل‘‘ کو نشر کرنے پر شان کی پی ٹی وی پر تنقید
بعد ازاں اسریٰ بلجک نے نہ صرف اس پیغام کا جواب دیا بلکہ اپنے ڈرامے کی تعریف کرنے پر پاکستانی مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے مزید لکھا آپ کی سپورٹ نے مجھے بہت خوشی دی اور میں جوش و خروش سے انتظار کررہی ہوں کہ موجودہ وبائی بحران کے حل کے بعد پاکستان آکر آپ سب سے ملاقات کروں۔ اپنا خیال رکھیں۔
اس کے علاوہ اسریٰ بلجک نے اپنے دیگر پاکستانی مداحوں کو بھی جواب دیا اور پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔