مبینہ کرپشن کے الزام میں میئر اسلام آباد 90 دن کے لیے معطل

 اتوار 17 مئ 2020
میئر اسلام آباد شیخ انصر کو ان کے خلاف شفاف انکوائری کے لئے معطل کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن

میئر اسلام آباد شیخ انصر کو ان کے خلاف شفاف انکوائری کے لئے معطل کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 دن کے لئے معطل کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن پر میئر اسلام آباد شیخ انصر کو ان کے خلاف شفاف انکوائری کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شیخ انصر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں وفاقی حکومت کا فیصلہ پیر کو ہائی کورٹ میں چیلنج  کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری معطلی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی توہین ہے، میرے خلاف الزام پر مجھ سے کچھ بھی پوچھا تک نہیں گیا جب کہ حکومتی بدنیتی کی انتہا ہے کہ کورونا صورتحال اور اتوار کی چھٹی والے دن کابینہ سے سرکولیشن سمری سے معطلی کرائی گئی۔

شیخ انصر نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی حکومت نے پہلے دن سے ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، جس 4 کروڑ ٹھیکہ کی کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے وہ بے بنیاد اور بوگس ہے، 4 کروڑ کے ٹھیکہ کی 3 کروڑ 15 لاکھ کی رقم جمع ہوچکی، آخری قسط ادا کرنے میں ابھی ایک ماہ کا وقت باقی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔