- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ
اسلام آباد: عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے کے لیے پاکستان کو 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ ان دو منصوبوں کے لیے عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور کے آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بحتیار نے سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
عالمی بینک منصوبے کے تحت کے پی میں نظام آب پاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کرے گا، منصوبہ آب پاشی کا دائرہ کار کے پی کے تمام اضلاع پر ہوگا۔ عالمی بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 20 کروڑ کی شراکت داری کرے گا، جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے، سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہیں، سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہوگا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے۔
عالمی بینک کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔