عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

محمد یوسف انجم  منگل 19 مئ 2020
عمر اکمل  کو پی سی  بی کے ڈسپلنری پینل نے  تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔

عمر اکمل کو پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل  نے سزا کے خلاف اپیل  جمع کروا دی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے  عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمر اکمل  کو اینٹی کرپشن کوڈ کی  دو شقوں کی خلاف ورزی پر پی سی   بی کے ڈسپلنری پینل نے  تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔

عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے بابر اعوان لافرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اپیل جمع ہونے کے بعد اب پی سی بی پندرہ دن کے اندر اندر  ایک  آزادانہ  ایڈجوڈیکٹر مقررکرے گا جو عمر اکمل کی اس  اپیل  کی سماعت کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔