کراچی طیارہ حادثے پر ارطغرل اور حلیمہ سمیت غیر ملکی فنکاروں کا اظہار تعزیت

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 مئ 2020
ارطغرل کا کاردار اداکرنے والے اداکار نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت اور پاکستان کے لیے دعا کی فوٹوفائل

ارطغرل کا کاردار اداکرنے والے اداکار نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت اور پاکستان کے لیے دعا کی فوٹوفائل

ممبئی: کراچی طیارہ حادثے پر جہاں پورا پاکستان سوگوار ہے وہیں ترک فنکاروں انجن التان دوزیاتن اور اسریٰ بلجک سمیت بھارتی فنکاروں نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ادکار انجن التان دوزیاتن نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور پاکستان کے لیے دعا بھی کی۔

ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک بھی اس موقع پر پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا پیارے پاکستان، آج آپ کے نقصان پر میری انتہائی مخلصانہ تعزیت قبول کریں۔ تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین اور زخمیوں کے لیے دعائیں۔

ترک اداکاروں کے علاوہ بالی ووڈ اداکار انیل کپور، سونم کپور،جاوید اختر اور انوپم کھیر نے بھی گزشتہ روزکراچی میں تباہ ہونے والے خوفناک حادثے پر غم کا اظہار اور اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والے لوگوں کے لیے اظہار تعزیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ، 96 افراد جاں بحق

بھارتی اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ان تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت جنہوں نے حادثے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔

https://twitter.com/AnilKapoor/status/1263827181014142982

انیل کپور کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی اپنے والد کی اسی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرکے کراچی میں ہونے والے خوفناک حادثے پر غم کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/sonamakapoor/status/1263844483914854400

بھارتی اداکار انوپم کھیرنے پی آئی اے پلین کریش کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھااس المناک حادثے کا سن کرافسوس ہوا۔ انہوں نےحادثے میں اپنے پیاروں کو کھودینے والے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا خدا انہیں اس خوفناک حادثے کا سامنا کرنے کی طاقت دے۔

https://twitter.com/AnupamPKher/status/1263823583546970118

بھارتی ٹینس پلیئر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی کراچی طیارہ حادثہ پر غم کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/MirzaSania/status/1263798737811369985

بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ٹوئٹر پر کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور لکھا کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آفتیں بھی جھرمٹ میں آتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔