- بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز سے جھڑپ میں 29 ماؤ نواز باغی ہلاک
- سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے اہم ملاقات
- الشفا اسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، شمالی غزہ سے مزید 20 لاشیں برآمد
- نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی، مارک چیمپمین
- بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں، ہیڈکوچ قومی ٹیم
- مشتاق احمد بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
- متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، ریڈ الرٹ جاری
- ملت ایکسپریس میں تشدد کیس، جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی
- حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں
- پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
- آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی
- محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی
- ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
- حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
- عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتادیا
- پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل
- شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کا بھارت جانے سے انکار، تحفط فراہم کرنے کا مطالبہ
- کراچی: آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی، نان اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی
اختتام رمضان پر سرخ مرچ، چاول ، دودھ سمیت 14 اشیا مہنگی
اسلام آباد: ملک بھر میں رمضا ن المبارک کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان رہا، ہفتہ وار بنیاد پر گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.01 فیصداضافہ ہوا تاہم گذشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح پھر بڑھ کر 9.26فیصد ہو گئی ہے۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پسی سرخ مرچ ،چاول،تازہ دودھ، چکن، مٹن، بیف، ٹماٹر اور لہسن سمیت 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ آلو، پیاز،انڈے،چینی ،دال چنا،دال مسور،دال مونگ،دال ماش، ویجی ٹیبل گھی اور آٹا سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں10.93فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں10.47فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 13.17فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں11.91فیصد اضا فہ ہوا جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 7.64فیصدرہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔