
مقتولین میں اے ایس آئی محسن ظفر اورہیڈ کانسٹیبل محمد سجادشامل ہیں۔ اے ایس آئی محسن 26 نمبر چونگی ناکہ پر ڈیوٹی کررہا تھا اور دوسرا حوالدار سجاد بھی اسی ناکہ پر تعینات تھا۔
نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
شہیددونوں پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔