- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
دورۂ انگلینڈ ہمیشہ سے مشکل رہا ہے لیکن ٹیم بہتر پرفارم کرے گی، سرفراز
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دورۂ انگلینڈ ہمیشہ سے مشکل رہا ہے،وہاں کی کنڈیشنز قدرے مختلف ہوتی ہیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ انگلش سرزمین پر ہمارے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے،توقع ہے کہ یہ دورہ بہتر رہے گااور ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلسل محنت کی وجہ سے میری فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشانی کا شکار ہے،ہم سب کو مل کر اس موذی بیماری سے لڑنا ہو گا،انھوں نے کہا کہ غیر معمولی انداز میں منعقد ہونے والی پی ایس ایل 5 کو پوری دنیا میں سراہا گیا، ایونٹ میں دنیا کی بہترین بولنگ کے ساتھ اعلیٰ معیار کی کرکٹ بھی نظر آئی لیکن اس کی چمک کورونا کی وجہ سے ختم ہوگئی۔
پی ایس ایل کے ایک میچ میں تماشائیوں سے خالی میدان کو دیکھ کر بہت عجیب سا لگا تھا،تماشائیوں کا گراؤنڈ میں ہونا ایک الگ ہی لطف دیتا ہے،،سرفراز احمد نے کہا کہ میں ان دنوں گھر پر ہی رہ کر فزیکل ٹریننگ کر رہا ہوں جبکہ رننگ کے لیے اپنی گلی کو ٹریک بنایا ہوا ہے،زیادہ تر وقت گھر میں اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں گزر جاتا ہے،میں اس کا نیٹ بولر بن کر رہ گیا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔