پاکستان کی تاریخ کی پہلی امریکا کے لئے براہ راست پرواز

 اتوار 31 مئ 2020
پی آئی اے نے کچھ عرصے قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی ۔ (فوٹو : فائل)

پی آئی اے نے کچھ عرصے قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی ۔ (فوٹو : فائل)

پاکستان کی تاریخ کی پہلی امریکا کے لئے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکا کے شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا کے شہر نیو جرسی کے لئے روانہ ہوا جب کہ پی آئی اے نے کچھ عرصے قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔