- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
کورونا وبا میں فاصلہ برقرار رکھنے والا 75 نمبر کا جوتا تیار
رومانیہ: دنیا بھر میں لوگ خود کو ہجوم سے یا لوگوں کو خود سےدور رکھنے کےلیےطرح طرح کے دلچسپ طریقے آزمارہے ہیں اور اس ضمن میں ایک سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے والے جوتے تیار کئے گئے ہیں۔ اس جوتے کا اگلا حصہ اتنا لمبا ہے کہ وہ سامنے والے کو پرے ہٹانے کےلیے کافی ہے۔
یہ ایجاد رومانیہ کے جوتا ساز ماہر گریگور لیوپ نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے۔ جوتے کا اگلا حصہ غیرمعمولی طور پر بہت لمبا ہے جسے یورپی سائز کا 75 نمبر دیا گیا ہے۔ خالص چمڑے سے بنے اس جوتے کی قیمت 115 ڈالر یعنی پاکستانی 18 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔
لیوپ نے بتایا کہ لوگ سماجی فاصلے کا بالکل بھی خیال نہیں کررہے ہیں اور ایک مرتبہ وہ اپنے باغ کے بیج خریدنے گئے تو لوگ ان سے قریب سے قریب تر ہوتے گئے جس پر انہیں بہت طیش آیا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے 39 سالہ فنی سفر میں عجیب وغریب جوتا بنانے کا خیال آیا۔
گریگور لیوپ کے مطابق اگر ملنے والے دو افراد انکے جوتے پہن کر آمنے سامنے آجائیں تو دونوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ رومانیہ میں 15 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے اور کورناوائرس کے 18790 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ان میں اب تک 1240 اموات ہوچکی ہیں۔
لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اب تک کتنے لوگوں نے یہ جوتے خریدے ہیں یا ان میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے لیکن ان کی ظاہری صورت دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے ہ انہیں پہننے کے بعد چلنا بہت دشوار ہوگا اور سیڑھیاں چڑھنا تقریباً محال ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔