عوام نے کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لیا اس لیے وبا مزید پھیل گئی بشریٰ انصاری

عوام نے کورونا وائرس کو محض ایک وہم اور مذاق سمجھا ہوا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک June 03, 2020
برائے مہربانی اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکیں ،بشریٰ انصاری

بیرون ملک موجود اداکارہ بشریٰ انصاری نے وطن واپس نہ آنے کا ذمہ دار پاکستانی عوام کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے کورونا کو مذاق اور وہم سمجھا اسی لیے یہ وبا مزید پھیل گئی۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں وہ چہل قدمی کرتی نظر آرہی ہیں اور کہتی ہیں کہ انہیں اپنے وطن پاکستان کی بہت یاد آرہی ہے۔

بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں پاکستان نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بازاروں میں گھوم رہے ہیں، عوام نے کورونا وائرس کو محض ایک وہم اور مذاق سمجھا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ وبا مزید پھیل گئی ہے اور اس تمام صورتحال کے پیش نظر ہم یہاں پھنس گئے ہیں۔

[instagram-post url="
"]

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہم لوگ ڈر رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ وطن واپس کیسے جائیں؟ سچ تو یہی ہے کہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے واپس نہیں آ پارہی، برائے مہربانی اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر رہیں۔