کوورنا کا شکار سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر طور پر صحت یاب ہوگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 5 جون 2020

 لاہور: کوورنا وائرس کا شکار سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی جوئیر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

14توفیق عمر کا کہنا ہے کہ اللہ نے خاص کرم نوازی کی ہے، اب مکمل طور ہر صحت یاب ہوچکا ہوں، کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ٹیسٹ اوپنر نے واضح کیا ہے کہ اگر خدانخواستہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں، اپنی قوت معدافت بڑھانے پر توجہ دیں، میری طرح خود کو گھر پر آئسولیٹ کرکے ایک کمرے تک محدود کرلیں، بچوں اور گھر میں موجود معمر افراد سے دور رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔