فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے ڈراز کا اعلان اسپین نیدرلینڈز چلی اور ارجنٹائن یکجا

اعلان کردہ ڈراز کے مطابق ایونٹ میں شامل 32 ممالک کو چار، چار کے آٹھ گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے،


Sports Desk December 07, 2013
کوسٹا ڈی سواپی: فیفا ورلڈ کپ 2014 کی ڈراز تقریب میں سابق برازیلین فٹبالر ببیٹو اور خاتون پلیئر مارٹا کا ایونٹ میسکوٹ کے ساتھ خصوصی پوز۔ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ 2014 کے ڈراز کا اعلان کردیاگیا ، جمعے کی شب منعقدہ رنگارنگ تقریب میں دنیا کے نامور فٹبالرز نے شرکت سے محفل کو چار چاند لگادیے، عظیم فٹبالر پیلے بھی اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے۔

اعلان کردہ ڈراز کے مطابق ایونٹ میں شامل 32 ممالک کو چار، چار کے آٹھ گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، گروپ ' اے ' میں میزبان برازیل کو کروشیا، میکسیکو اور کیمرون کا چیلنج درپیش ہوگا، دفاعی چیمپئن اسپین، نیدرلینڈز، چلی اور آسٹریلیا کو گروپ 'بی' میں جگہ دی گئی ہے، گروپ 'سی' میں کولمبیا، یونان، آئیوری کوسٹ اور جاپان کو رکھا گیا ہے، گروپ 'ڈی' میں شامل انگلش ٹیم کو ابتدائی لیگ میچز میں یوروگوئے، کوسٹا ریکا اور اٹلی کا سامنا رہے گا، گروپ 'ای' سوئٹزرلینڈ، ایکواڈور، فرانس اور ہونڈراس سے مکمل کیاگیا ہے، گروپ ' ایف ' میں ارجنٹائن، بوسنیا ہرزیگوینیا ، ایران اور نائیجیریا اپنی قسمت آزمائیں گے، ٹائٹل فیورٹ جرمنی، پرتگال، گھانا اور امریکا کو گروپ ' جی' میں رکھاگیا ہے جبکہ آخری گروپ ' ایچ ' بیلجیئم، الجیریا، روس اور جنوبی کوریا کی شمولیت سے مکمل ہوا ہے۔برازیلین آرٹسٹ الکوائن، مارگریٹ مینزیس، الیگزینڈرا پائرس، ونیسا ڈا ماٹا اور میوزیکل گروپ اولوڈم نے بھی اپنے فن کا جادوجگایا۔میزبانی کے فرائض مقامی اداکارہ فرنانڈا لیما اور ان کے شوہر روڈریگو ہلبرٹ نے انجام دیے۔