ورلڈ ٹی 20 جیت کر بھارتی کپتان دھونی منفرد ریکارڈ بنانے کے خواہاں

ہماری ٹیم آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل بھی اپنے نام کرنا چاہتی ہے


Sports Desk December 07, 2013
ہماری ٹیم آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل بھی اپنے نام کرنا چاہتی ہے،بھارتی کپتان۔ فوٹو: فائل

ون ڈے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل بھی اپنے نام کرنا چاہتی ہے، تاکہ ہم بیک وقت تینوں ورلڈ ٹرافیز اپنے قبضے میں کرسکیں۔

یہ بطور کپتان ذاتی طورپر میرے لیے بہت خوش کن ہوگا، میں اپنی زیرقیادت ایک مرتبہ پھر بھارت کو مختصر فارمیٹ میں بھی ورلڈ چیمپئن بنوانا چاہتا ہوں، اگر بھارت آئندہ برس بنگلہ دیش میں فتح سے ہمکنار ہوجاتا ہے تو یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ بن جائیگا، انھوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیشی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں، بھارت میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز ڈھاکا میں 21 مارچ کو پاکستان کیخلاف میچ سے کرے گا۔