امریکی صحافی سینتھیا  نے رحمن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 17 جون 2020
11 سال قبل رحمان ملک نے منسٹر انکلیو میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا،  امریکی صحافی۔ فوٹو:فائل 

11 سال قبل رحمان ملک نے منسٹر انکلیو میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا،  امریکی صحافی۔ فوٹو:فائل 

 اسلام آباد: سینتھیا ڈی رچی نے الزام لگایا کہ 11 سال پہلے اس وقت کے وزیرِداخلہ رحمان ملک نے ان سے زیادتی کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے، جس میں امریکی صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ 11 سال پہلے اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ان سے زیادتی کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنتھیا رچی کا یوسف گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

درخواست میں امریکی صحافی کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 11 سال قبل رحمان ملک نے منسٹر انکلیو میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، اور اب کچھ  دنوں سے مجھے وٹس ایپ اور موبائل پر دھمکیاں مل رہی ہیں، درخواست میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر بھی معاونت کا الزام ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف آئی اے کی امریکی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مخالفت

ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ عاصم غفار کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی نے پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے، جب کہ مدعیہ نے سینیٹر رحمن ملک کے خلاف 11 سال بعد درخواست دینے کی وجہ تفتیش میں بتانے کا کہا ہے، قانونی پہلووں کا جائزہ لیکر کارروائی کریں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔