جدت اور روایت کا امتزاج

برصغیرکا خطہ اپنے رسم ورواج ، پہنائوں اورتاریخی عمارتوں کی بدولت آج بھی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے


Qaiser Iftikhar December 08, 2013
ماڈل: ڈاکٹر سوہا ملک۔ فوٹوگرافر: محمود قریشی

برصغیرکا خطہ اپنے رسم ورواج ، پہنائوں اورتاریخی عمارتوں کی بدولت آج بھی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔ایک طرف توتاریخی عمارتوں کا حسن ہے اوردوسری جانب ان کی مناسبت سے ہمارے پہناوے ہیں جواس خطے کے عکاس ہیں۔

'ایکسپریس سنڈے میگزین ' کے لئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ڈیزائنرحنا بٹ کے تیارکردہ عروسی ملبوسات فیشن کی جدت کے ساتھ ہماری ثقافت کی عکاسی بھی کررہے ہیں۔ یہی پہناوے خواتین کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں اور ہمارے خوبصورت کلچرکا تعارف بھی کرواتے ہیں۔ اسی لئے توہمارے ہاں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواتین عروسی ملبوسات زیب تن کرتی ہیں جو منفرد ہونے کی وجہ سے فیشن کے تقاضوں کو بھی پورا کرتے ہیں۔