- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
دورہ انگلینڈ کیلیے سندھ کے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مکمل
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے سندھ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 7 کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے لیے کورونا ٹیسٹ دیے، ان میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، فواد عالم، سہیل خان، شان مسعود، محمد حسنین اور کاشف بھٹی شامل تھے۔
دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان بھی کورونا ٹیسٹ دینے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے، اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل کھلاڑیوں اور یونس خان کا درجہ حرارت بھی جانچا گیا۔
ٹیسٹ کے موقع پر پی سی بی کے فزیو ڈاکٹر امتیاز خان اور اور ایچ پی سی کے سعد بھی معاونت کے لیے موجود تھے،حفاظتی تدابیر کے وجہ سے میڈیا کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،انگلینڈ روانگی سے قبل دوسرا کورونا ٹیسٹ 25 جون کو طے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔