قونصلیٹ دھماکاامریکی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان سے ملکرکام کررہے ہیں،پیٹرک وینٹرل،قیاس آرائی نہیںکرسکتے،وکٹوریہ نولینڈ


Monitoring Desk/Numainda Express September 06, 2012
پاکستان سے ملکرکام کررہے ہیں،پیٹرک وینٹرل،قیاس آرائی نہیںکرسکتے،وکٹوریہ نولینڈَ۔ فوٹو: ایف بی آئی

پشاورمیں امریکی قونصل خانے کی گاڑی پر ہونے والے خودکش کاربم حملے کی تحقیقات کیلیے امریکی ادارے ایف بی آئی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ ٹیم پاکستانی تفتیشی اہلکاروں کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔ ایف بی آئی کے تفتیشی افسران جائے وقوعہ اوردھماکے میںتباہ ہونے والی گاڑیوںکامعائنہ کریںگے۔ ثنانیوزکے مطابق ایف بی آئی کے ارکان اسلام آبادسے پشاورپہنچ گئے۔ خیبرروڈپر سیکیورٹی کے سخت ا نتظامات کیے گئے ہیںذرائع نے بتایاکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرامریکی ٹیم کی سرگرمیاں خفیہ رکھی گئی ہیں۔

ادھرغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل کہاکہ ایف بی آئی نے حملے کی تحقیقات کاآغازکردیاہے ایف بی آئی ٹیم پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ کاکہناتھا کہ جب کسی امریکی اہلکارکامعاملہ ہوتا ہے توہم اپنے طوربھی تحقیقات کرتے ہیںپاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میںہیں۔