ون ڈے میں تیز ترین 4 ہزار رنز ہاشم آملا نے ویوین رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 100 کی اننگز میں انھوں نے اپنا61واں رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کی


Sports Desk December 09, 2013
ڈربن: بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے میں سنچری کی تکمیل پرجنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کا اظہار تشکر۔ فوٹو: گیلو امیجز/گیٹی امیجز

جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا برق رفتاری سے ون ڈے انٹرنیشنل میں چار ہزار رنز مکمل کرنیو الے پلیئر بن گئے۔

انھوں نے یہ کارنامہ کیریئر کی 81ویں اننگز میں انجام دے دیا، بھارت کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 100 کی اننگز میں انھوں نے اپنا61واں رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا، آملا نے سابق ریکارڈ ہولڈر ویوین رچرڈز سے 7 اننگز قبل یہ معرکہ سر کرلیا، اس سے قبل ابراہم ڈی ویلیئرز کو 105 اننگز میں 4 ہزار رنز مکمل کرنیو الے تیزترین جنوبی افریقی بیٹسمین کا اعزاز حاصل تھا، اس کے علاوہ انھیں کیریئر کی 12سنچریاں بھی تیزی سے بنانے والے کھلاڑی کا مقام بھی مل گیا، ان سے قبل ویرت کوہلی نے 83ویں اننگز میں 12واں تھری فیگر اننگز بنائی تھی۔