کرپشن تحقیقات میں شامل کیوی کرکٹر کرس کینز کا آئی سی سی کو چیلنج

اگر ان کے پاس کچھ ہے تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں، کرس کینز


Sports Desk December 09, 2013
اگر ان کے پاس کچھ ہے تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں، کرس کینز فوٹو؛فائل

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کینز نے آئی سی سی کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ان کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔

کینز نے کہا کہ مجھ سے ابھی تک نہ تو آئی سی سی اور نہ ہی نیوزی لینڈ کرکٹ نے کسی بھی حوالے سے کوئی رابطہ کیا ہے اس کے باوجود دنیا بھر میں میرا نام تین پلیئرز میں لیا جارہا ہے جن سے آئی سی سی فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے، میں آئی سی سی سے کہتا ہوں کہ اگر ان کے پاس کچھ ہے تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں، میں کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ کینز نے اس سے قبل آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کے خلاف بھی فکسنگ کا الزام عائد کرنے پر ہتک عزت کا کیس جیتا تھا۔