سندھی ٹوپی اجرک ڈے پرمتحدہ کے زیراہتمام تقاریب کا انعقاد

مرکزی اجتماع الطاف حسین کی رہائش گاہ پرہوا، سندھی نغموں اورگیتوں پروالہانہ رقص


Staff Reporter December 09, 2013
سندھ کے مستقل باشندوں کیلیے نائن زیروامیدوں کامرکز ہے، خالدمقبول،تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سندھی ٹوپی اجرک ڈے پرتقاریب منعقد کی گئی اس سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیروپرہوا۔

اجتماع میں خواتین اور شرکانے سندھی ٹوپیاں اوراجرکیں پہن کرشرکت کی اور سندھ کی ثقافت سے بھر پور یکجہتی اورمحبت کااظہار کیا،اجتماع میں کے شرکاسندھ دھرتی کی ثقافت کے نغموں اور گیتوں پروالہانہ رقص کرتے رہے۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ الطاف حسین کے گھرنائن زیرو پر سندھی ٹوپی اجرک ڈے سندھ کی 5ہزارسالہ تاریخ اور تہذیب کی یاد اور اس کے احترام کے پھیلائوکیلیے منایا جارہا ہے۔



سندھ دھرتی کو توڑنے اورسندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کو تقسیم کرنے والے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے کیونکہ سندھ کے مستقل باشندوں کی امیدوں کا مرکز نائن زیرو ہے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین پارلیمنٹرین بھی موجود تھے۔