- کراچی، دودھ کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا
- ’’فیس بک‘‘ غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنسوں کے حصول کا بڑا ذریعہ
- گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کی منظوری کا عمل سینٹرلائزڈ کر دیا
- آئس لینڈ میں ایک ہفتے میں 17000 زلزلے
- نیوزی لینڈ کے ساحلوں پر چمکنے والے شارک دریافت
- اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن
- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
دورۂ انگلینڈ ؛ آرچرپاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار

بیٹسمینوں کوخطرناک ان سوئنگرزبیک فٹ پرکھیلنے کا مشورہ دوں گا،یونس ۔ فوٹو : اے ایف پی
لاہور: یونس خان نے جوفرا آرچر کو پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا، بیٹنگ کوچ کا کہنا ہے کہ نوجوان انگلش پیسر مضبوط اعصاب کے حامل ہیں،مہمان بیٹسمینوں کو خطرناک ان سوئنگرز کو بیک فٹ پر کھیلنے کا مشورہ دوں گا، دورے میں پاکستانی بیٹنگ کی تکنیک اور اعصاب دونوں کا امتحان ہوگا، خشک موسم میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم کو جوفرا آرچر سے خبردار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ نوجوان پیسر خطرناک ہیں، ٹور میچ میں ان کا سامنا کر چکا، اس وقت بولنگ میں اتنی کاٹ نہیں تھی، البتہ ورلڈکپ فائنل کے سپر اوور میں انھوں نے ثابت کیا کہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں،ہائی آرم ایکشن کی وجہ سے آرچر کیلیے بیٹسمین کو دھوکا دینا آسان اور ان سوئنگر بھی خطرناک ہے،میں بیٹسمینوں کو مشورہ دوں گا کہ ان کو لائن میں آکر اور بیک فٹ پر کھیلیں، میرے خیال میں میچ ونر بولر پاکستان ٹیم کیلیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔
یونس خان نے کہا کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی بڑی تجربہ کار ہے، دونوں نے مل کر انگلینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے،انگلش کنڈیشز اس موسم میں خشک ہوتی ہیں،امید ہے کہ دونوں پیسرز پاکستانی بیٹنگ لائن کیلیے زیادہ مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انگلش بولرز کو چیلنج دینے کیلیے ضروری ہے کہ مہمان بیٹسمین 300سے 350تک کا مجموعہ تشکیل دیں،کنڈیشنز ہمیشہ مشکل اورتکنیک و اعصاب دونوں کا امتحان ہوتا ہے،امید ہے کہ ٹیم اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔