پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 208 رنز کا ہدف

دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہیں


ویب ڈیسک April 19, 2026

پی ایس ایل 11 کے اٹھائیس ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہیں، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، شان مسعود 46 اور جوش فلپس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

کراچی کنگز کی طرف سے خوشدل شاہ نے 3، معین علی نے 2، حسن علی اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ اپنے چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں۔ کراچی کنگز کو تین میچز میں کامیابی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ملتان سلطانز کو چار میچز میں کامیابی ملی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرن پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز تیسرے اور کراچی کنگز ساتویں نمبر پر ہے۔