’’آپ ارطغرل غازی کو پی ایس ایل کا حصہ بناکر مسلمانوں کے دل جیت لیں گے‘‘، صارفین

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2020
دل تو پہلے ہی زلمی کا  اب جان بھی لے لوگے کیا۔ ٹوئٹر صارفین فوٹوانٹرنیٹ

دل تو پہلے ہی زلمی کا اب جان بھی لے لوگے کیا۔ ٹوئٹر صارفین فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: ترکش ہیرو ارطغرل غازی کی محبت میں مبتلا پاکستانی اپنے پسندیدہ ہیرو کو پاکستان میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اب شاید ان کی یہ خواہش پوری ہونے والی ہے۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں سے پوچھا تھا ’’کیا ہو اگر ارطغرل غازی بطور برانڈ ایمبیسڈر پشاور زلمی جوائن کرلیں؟‘‘

جاوید آفریدی کی اس ٹوئٹ کے بعد پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہایت دلچسپ جوابات دئیے۔ ابوحامد نامی صارف نے  جواب دیتے ہوئے کہا اگر ایسا ہوجائے تو آپ مسلمانوں کے دلوں کو جیت لیں گے۔

https://twitter.com/AbuHamid613/status/1278045612953473025

میاں عمر نامی شخص نے ارطغرل اور پشاور زلمی سے اپنی محبت جتاتے ہوئے کہا دل تو پہلے ہی زلمی کا  اب جان بھی لے لوگے کیا۔

https://twitter.com/Iam_Mian1/status/1278076910405332993

معیز خان نامی ٹوئٹر صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی جوائن کرلیں  تو پورا پاکستان پشاور زلمی کو سپورٹ کرے گا۔

https://twitter.com/MoizKha64856741/status/1278044002995093505

کچھ لوگوں نے ارطغرل ڈرامے کے ایک سین کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا جس میں ارطغرل غازی کے ساتھی کسی بات پر بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے بھی اسے ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا۔ جب کہ نسرین نامی خاتون نے کہا ارطغرل کے بجائے حلیمہ کو لے آئیں تو پورا مجمعہ زلمی کے ساتھ ہوگا۔

عطاالرحمان نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگر ارطغرل پشاور زلمی جوائن کرتے ہیں تو یہ ہمارے پشاور زلمی فینز کے لیے بہت خوشی اور فخر کی بات ہوگی۔

https://twitter.com/Arman2k9/status/1278048375477239813

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔