ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان

محمد یوسف انجم  ہفتہ 4 جولائی 2020
کورونا وائرس کے ماحول میں یہ پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہوگا، فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے ماحول میں یہ پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہوگا، فوٹو : فائل

 لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ بورڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زک کرالے، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، کرس ووکس اور مارک ورڈ  شامل ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 9 ریزرو کھلاڑی رکھے گئے ہیں، کورونا وائرس کے ماحول میں یہ پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہوگا جو آئی سی سی کی پلئینگ کنڈیشنز میں ترمیمی رولز اور بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔