- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
چار گنا تیزرفتار انسولین کا فارمولہ تیار
اسٹینفورڈ: انسولین اور ذیابیطس اس وقت لازم و ملزوم ہوچکے ہیں۔ لیکن اپنی پوری جدت کے باوجود روایتی انسولین اثرپذیری میں سست ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اب انسولین کا ایک نیا فارمولہ وضع کیا گیا ہے جو اس کی افادیت اور سرعت کو چارگنا بڑھادیتا ہے۔
اس کے لیے ماہرین نے مونومیرک انسولین کا انتخاب کیا لیکن عملی استعمال کے لیے اس طرح کی انسولین زیادہ دیرپا نہیں ہوتی اور اس کا فارمولہ مستحکم نہیں رہتا ۔ اسی بنا پر اسے پائیدار بنانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی گئ اور اس کا بہتر نتیجہ برآمد ہوا۔
اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں مٹیریل سائنس کے ماہر ایرک ایپل اور ان کے ساتھیوں نے کئی مادے اور پالیمر آزمائے۔ ان کی بڑی تعداد کی چھان بین کے بعد ایک قسم کا پالیمر ملا جسے ملانے سے انسولین کا فارمولہ 24 گھنٹے تک مستحکم رہا ۔ یاد رہے کہ عین انہی حالات میں بازار میں دستیاب ویکسین صرف چھ تا دس گھنٹے ہی اپنی افادیت برقرار رکھتی ہے۔
اس وقت تین فارمولوں کی ویکسین تجارتی پیمانے پر دستیاب ہیں ان میں مونومر، ڈائمر، اور ہیکسامرز شامل ہیں۔ ان میں سب سے تیزرفتار مونومرز ہے لیکن مائع میں ملتے ہی اس کے سالمات بکھرجاتے ہیں اور اپنی افادیت کھودیتے ہیں۔ اسی بنا پر سائنس کی مدد سے جادوئی سفوف بنایا گیا ہے جو ایک طرح کا پالیمر ہے جس کے لیے کم سے کم 1500 اقسام کے پالیمرز کو آزمایا گیا ہے۔
اس کےبعد خنزیروں کو ذیابیطس کا مریض بناکر ان پر انسولین کی آزمائش کی گئی ہے تو صرف پانچ منٹ میں انسولین اپنے اثر کے عروج پر تھی۔ اس کے مقابلے میں بہترسے بہترین انسولین بھی دس سے پچیس منٹ میں اپنا اثر ظاہر کرتی ہے اور اس طرح نیا فارمولہ چار گنا زائد تیزرفتار ہے۔
تاہم انسانوں پر آزمائش کی منزل ابھی بہت دور ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔