کراچی کی 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 جولائی 2020
عمارت زور دار دھماکے سے گری اور اس کا ملبہ بھی دور تک گیا اطراف میں رہنے والوں کی چیخیں نکل گئی۔ (فوٹو، آن لائن)

عمارت زور دار دھماکے سے گری اور اس کا ملبہ بھی دور تک گیا اطراف میں رہنے والوں کی چیخیں نکل گئی۔ (فوٹو، آن لائن)

کراچی: سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی جب کہ معجزانہ طور پر جانی نقصان کی رات گئے تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔

لیاقت آباد نمبر 5 سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی جب کہ معجزانہ طور پر جانی نقصان کی رات گئے تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ عمارت زور دار دھماکے سے گری اور اس کا ملبہ بھی دور تک گیا اطراف میں رہنے والوں کی چیخیں نکل گئی۔

فوری طور پر فائر بریگیڈ ، ایدھی ، چھیپا ، پولیس اور رینجرز کے جواں موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کردیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔