سابق بھارتی بورڈ چیف کوجنسی ہراسگی کیس میں کلین چٹ ملنے پرڈیانا حیران

اسپورٹس ڈیسک  پير 13 جولائی 2020
سابق بھارتی بورڈ چیف کو جنسی ہراسگی کیس میں کلین چٹ ملنے پرڈیانا حیران
فوٹو : فائل

سابق بھارتی بورڈ چیف کو جنسی ہراسگی کیس میں کلین چٹ ملنے پرڈیانا حیران فوٹو : فائل

 ممبئی:  بھارتی کرکٹ بورڈ میں کچھ عرصہ قبل تعینات رہنے والی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی خاتون رکن ڈیانا ایڈلجی ابھی تک حال ہی میں مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کو جنسی ہراسگی کیس میں کلین چٹ ملنے پر حیران ہیں۔

اکتوبر 2018 میں جوہری پر ان کے سابق ادارے کی ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر بی سی سی آئی نے ایک کمیٹی قائم کی جس نے جوہری کو کلین چٹ دے دی تھی۔ ڈیانا نے کہا کہ اس وقت میں نے کمیٹی پر اعتراض کیا تھا کہ یہ غیرجانبدارنہیں، آپ کو صنفی امتیاز کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ جوہری کا دسمبر میں دیا گیا استعفیٰ چند روز قبل بی سی سی آئی نے خاموشی سے قبول کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔