مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر کشمیر کمیٹی کے چیرمین منتخب

ویب ڈیسک  منگل 10 دسمبر 2013
مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے سربراہ رہ چکے ہیں۔  فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر کشمیر کمیٹی کے چیرمین منتخب ہو گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں  پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے مولانا فضل الرحمن کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیرمین منتخب کر لیا۔ دوسری جانب 4 دیگر قائمہ کمیٹیوں میں بھی سربراہان کا انتخاب عمل میں آیا جن کے تحت مسلم لیگ(ن) کے شیخ روحیل اصغر قائمہ کمیٹی برائے دفاع، خالد مگسی  قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز، اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ طارق بشیر چیمہ قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔