ازبکستان نے پاکستان کیلیے25 میٹرک ٹن طبی امداد بھیج دی

نمائندہ ایکسپریس / اے پی پی  ہفتہ 18 جولائی 2020
پاکستان کے لیے امداد ازبکستان کی محبت، دوستی کامظہرہے،سفارتخانہ۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

پاکستان کے لیے امداد ازبکستان کی محبت، دوستی کامظہرہے،سفارتخانہ۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

اسلام آباد: ازبکستان نے پاکستان کو کورونا سے متعلق 25میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کی ہیں۔

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76کے ذریعے نورخان ائیربیس پہنچایا گیا۔ ازبک سفیر سعد اللہ نے طبی امداد این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیا۔

ترجمان ازبک سفارتخانہ کے مطابق طبی امدادمیں16ٹن ادویات،9ٹن انفرادی حفاظتی آلات شامل ہے۔سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔