خیبرپختونخوا کی ٹیکسٹ بک میں لطیفہ شامل کرنے پر پبلشرز کو 2 ارب کا لیگل نوٹس جاری

انگلش بک میں سات بے وقوفوں کی کہانی کو بونیر اور وہاں کے لوگوں سے جوڑا گیا ہے، لیگل نوٹس


ویب ڈیسک July 21, 2020
انگلش بک میں سات بے وقوفوں کی کہانی کو بونیر اور وہاں کے لوگوں سے جوڑا گیا ہے، لیگل نوٹس (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے حوالے سے ٹیکسٹ بک میں لطیفے شامل کرنے پر گابا پبلشرز کو 2 ارب روپے کا لیگل نوٹس جاری کردیا گیا۔

پانچویں جماعت کے لیے انگلش اسٹوری کی کتاب میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے حوالے سے بونیر کی عوام سے منسلک بیوقوفی کے قصے شامل کرنے پر پبلشرز کو لیگل نوٹس جاری کردیا گیا۔

سینئر جرنلسٹ عزیز بونیری نے عباس خان سنگین ایڈووکیٹ کی وساطت سے گابا پیبلشرز کو 2 ارب ہرجانہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلش بک میں سات بے وقوفوں کی کہانی کو بونیر اور وہاں کے لوگوں سے جوڑا گیا ہے جب کہ بونیر اولیاء کرام اور مہمان نوازوں کی سر زمین ہے، پیر بابا اور دیگر اولیاء کی سربراہی میں بونیر نے لوگوں میں تحریک آزادی میں بھی حصہ لیا تھا۔

لیگل نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ پبلشر عوام کی دل آزاری پر کھلے عام معافی مانگے یا دو ارب روپے ہرجانہ ادا کرے۔