عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکا خیز یادوں میں سے ایک ہے، عدنان صدیقی


ویب ڈیسک July 27, 2020
یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکا خیز یادوں میں سے ایک ہے، عدنان صدیقی (فوٹو: فائل)

اداکار عدنان صدیقی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران ہیں۔ اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ''دی مائٹی ہارٹ'' کے سیٹ کی ہے جس میں انہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

[instagram-post url="
"]

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں تحریر لکھی اور بتایا کہ یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکا خیز یادوں میں سے ایک ہے، یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ''دی مائٹی ہارٹ'' کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔

تصویر کے وائرل ہونے پر اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔