ڈونیڈن سے ویلنگٹن کی خوفناک فلائٹ ویسٹ انڈین قائد کی چیخیں نکل گئیں

جہاز کو تیز ہوائوں کا سامنا کرنا پڑا,کوچ اور باقی کھلاڑیوں کے چہروں پر بھی ہوائیاں اڑتی رہیں۔


Sports Desk December 12, 2013
جہاز کو تیز ہوائوں کا سامنا کرنا پڑا,کوچ اور باقی کھلاڑیوں کے چہروں پر بھی ہوائیاں اڑتی رہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

KARACHI: ڈونیڈن سے ویلنگٹن کی خوفناک فلائٹ سے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کی چیخیں نکل گئیں، کوچ اور باقی کھلاڑیوں کے چہروں پر بھی ہوائیاں اڑتی رہیں۔

جہاز کو تیز ہوائوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے کئی کوششوں کے بعد بڑی مشکل سے پائلٹ نے اسے ایئرپورٹ پر اتارا۔ سیمی کا کہنا ہے کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑیوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑتی رہیں، اس سے خوفناک سفر کبھی میں نے اپنی زندگی میں نہیں کیا، ایک انجن کے بند ہونے سے میرا خوف بڑھ گیا، میں اپنی بیٹی کی طرح چیخنے لگا، اگلی بار میں ویلنگٹن جہاز پر نہیں بلکہ بس پر آئوں گا، میری اہلیہ کو بھی یہاں آنا تھا مگر میں نے انھیں سڈنی سے آکلینڈ پہنچنے کو کہا ہے۔ کوچ اوٹس گبسن نے کہاکہ پوری ٹیم کیلیے یہ سفر کافی خوفناک رہا۔